Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پہلاجہازوں کا تیل بنانے کا منصوبہ؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا فنڈ کااعلان

Now Reading:

پاکستان میں پہلاجہازوں کا تیل بنانے کا منصوبہ؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا فنڈ کااعلان
پاکستان میں پہلا جہازوں کا تیل بنانے کا منصوبہ

پاکستان میں پہلا جہازوں کا تیل بنانے کا منصوبہ؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا فنڈ کا اعلان

پاکستان میں پہلے جہازوں کا تیل بنانے والے منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنڈ کا اعلان کر دیاْ۔

آٹھ کروڑ 62 لاکھ ڈالرکا یہ منصوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں لگے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلامیہ جاری کردیا۔

ایشیا اور پیسیفک میں یہ پہلا پرائیویٹ سیکٹرمنصوبہ ہوگا۔ فنڈ کی رقم میں سے چار کروڑ 12 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کے عمومی کیپیٹل ریسورس سے فراہم کیا جائے گا۔

اے ڈی بی کےاعلامیے کے مطابق چارکروڑ 50 لاکھ ڈالر سنڈیکیٹڈ لون ہوگا، منصوبے کا مقصد پاکستان میں سستا جہازوں کا تیل بنانا ہے۔ شیخو پورہ کے منصوبے میں تیارہونے والا تیل ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کی مدد سے پاکستان میں انجن کے ایندھن سے پھیلنے والی کثافت کو روکا جائے گا۔ شیخوپورہ کا منصوبہ 200 کلو ٹن سالانہ پیداوارکا منصوبہ ہوگا۔ شیخوپورہ کے پراجیکٹ میں بننے والا تیل خوراک کے ویسٹ اور استعمال شدہ کوکنگ ائل استعمال کرے گا۔

Advertisement

طویل مدتی معاہدے کے تحت یہ منصوبہ ایک لاکھ 45 ہزار ٹن سالانہ تیل پیدا کرے گا۔ اس ضمن میں شیل ایسٹرن ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے حکام کے ساتھ دستخط کر لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر