Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن؛ 8 خوارج جہنم واصل

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن؛ 8 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن؛ 8 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن؛ 8 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن کرتے ہوئے 8 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 آپریشن کیے جس دوران 8 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جب کہ آپریشن میں خوارج کے سرغنہ خان محمد کھورے سمیت 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا، خارجیوں کا سرغنہ خان محمد کھورے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خارجیوں کا سرغنہ خان محمد عرف کھورے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد سرغنہ کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کیا جس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر