Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

Now Reading:

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اٹک پولیس نے عمر ایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر