شامی باغیوں نے ایک اور اہم شہر حماہ پر قبضہ کرلیا
تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہوں نے شام کے اہم شہر حماہ پر قبضہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل شامی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فوجی یونٹوں کو حماہ شہر کے باہر ری پوزیشن کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم شامی آبزرویٹری نے بھی باغیوں کی جانب سے حماہ شہر کےگورنرہاؤس پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
شامی آبزرویٹری نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ حکومت مخالف باغیوں نے حماہ سینٹرل جیل سے تمام قیدیوں کورہا کردیا ہے۔تاہم شام کی مسلح افواج نے باغیوں کے حماہ گورنریٹ پرقبضےکی تصدیق نہیں کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران حماہ شہر اب تک حکومت کے کنٹرول میں ہی رہا تھا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق حماہ پر قبضے کے بعد باغی حمص شہر پر قبضہ کرسکتے ہیں جس کے نیتجے میں دارالحکومت دمشق کا ساحلی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا جہاں روسی فوج کا بحری اور فضائی اڈہ موجود ہے۔
خیال رہے کہ شامی باغیوں نے گزشتہ دنوں ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
