Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 75 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

Now Reading:

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 75 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
corona

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد75 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 74،820 افراد ہلاک جبکہ 13 لاکھ پچاس ہزار کے قریب متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد1 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 14 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جرمنی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعدا د2 ہزار کے نزدیک ہے۔

فرانس  میں مریضوں کی تعداد98 سے  زائد ہوگئی ہےجبکہ 9 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔چین میں  متاثرہ مریض 81 ہزار سے زائدجبکہ 3 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ایران میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 62 ہزار جبکہ اموات کی تعدا 4 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔برطانیہ میں 51 ہزار سے زائد مصدقہ مریض جبکہ 5 ہزار 3 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس مہلک وائرس کا شکار  ہیں اور گذشتہ روز انہیں طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر