Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب، مغربی ہواؤں کے باعث بارش اور سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

Now Reading:

پنجاب، مغربی ہواؤں کے باعث بارش اور سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

محکمہ موسمیات نے 7 دسمبر سے مغربی ہواؤں کے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، 7 سے 8 دسمبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی توقع ہے، جبکہ 8 سے 14 دسمبر تک پنجاب میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، جھنگ اور ملتان شامل ہیں۔ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارشوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں اور سیاحوں کو موسم کی تبدیلی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور اپنا پروگرام موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24/7 کی بنیاد پر صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

سیاحوں کو موسم کی شدت کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر