ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی ووٹرز ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے انتخابی حقوق کی اہمیت سے آگاہ ہوں۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ شہری ملک کی سیاسی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، جبکہ جمہوریت محض انتخابات تک محدود نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے جس میں ہر شہری کا کردار بہت اہم ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ووٹ صرف ایک کاغذی کارروائی نہیں، جبکہ ووٹ حقوق کے تحفظ کیلئے سب سے کارآمد غیر متشدد ہتھیار اور ملک کے مستقبل کا تعین کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن تمام اہل افراد سے ووٹ کے اندراج کی درخواست کرتا ہے، بالخصوص نوجوانوں کو دعوت ہے کہ وہ آگے آئیں، ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
