Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا تنویر حسین کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، پارٹی سیاست کو غیر مستحکم قرار دے دیا

Now Reading:

رانا تنویر حسین کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، پارٹی سیاست کو غیر مستحکم قرار دے دیا

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 نومبر کی کال نے پی ٹی آئی کے جنون کو ختم کرکے انہیں “انا للہ وانا الیہ راجعون” کی حالت میں پہنچا دیا ہے۔

اُنہوں نے پی ٹی آئی کی سیاست کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سیاست نے عوامی شعور کو بیدار کیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پہلی سول نافرمانی کی نسبت دوسری نافرمانی کا حشر کہیں زیادہ بدتر ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر آنے والا الیکشن پی ٹی آئی سے عوامی نفرت میں اضافہ کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کی قیادت کے بارے میں کہا کہ “ڈو آر ڈائی” کے نعرے کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کی حالت قابلِ ترس ہے۔

رانا تنویر حسین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پہلے گنڈہ پور اور اب بشریٰ بی بی بھاگ چکی ہیں، اور پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔

Advertisement

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آخری کارڈ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اور پاکستان دشمن ممالک اور عناصر بانی پی ٹی آئی کے حمایت میں اکٹھے ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے اپنے ملک کے شہری ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف کبھی نہیں جا سکتے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے حکومت کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی نے عوامی رحجان کو تبدیل کر دیا ہے اور اب عوام کا اعتماد ہماری حکومت پر بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر