Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

Now Reading:

شام میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے شام میں بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کی گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے اور اس کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ شام میں موجود پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تاہم ان کو احتیاط برتنے کی مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سفارت خانہ اس وقت پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور مدد فراہم کرنے کے لیے کھلا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ دمشق ایئرپورٹ فی الحال بند ہے، لیکن جیسے ہی ایئرپورٹ کھلے گا، پاکستان کا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

Advertisement

دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو بتایا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستان کے سفارت خانہ سے رابطہ کر سکتے ہیں، جو ان کی مدد کے لیے دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر