Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، عظمیٰ بخاری
مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کردیا ہے، عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کردیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہا کہ مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کا سیریل چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی، جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے، پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جہنوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہورہے ہیں، نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنادیے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جارہی ہیں، انہوں نے کینسر کے جدید ترین اعلاج کا معاہدہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بھی معاہدہ ہوچکا ہے، مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر