
پنجاب: کرپشن، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر جیل سپریٹنڈنٹس معطل
صوبہ پنجاب میں کرپشن،نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر جیل سپریٹنڈنٹس کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیلوں کے افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کرپشن،نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر جیل سپریٹنڈنٹس کو معطل کردیا۔
ناقص کارکردگی پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو بورسٹل انسٹی ٹیوشن بہاولپور یاسر اعجاز کو معطل کر دیا گیا۔یاسر اعجاز نے بورسٹل انسٹی ٹیوشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔
سینٹرل جیل بہاولپور کےڈپٹی سپریٹنڈنٹ جوڈیشل مختار احمد کوڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو جوینائل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
سینٹرل جیل فیصل آباد کے سابق سپریٹنڈنٹ نور حسن بھگیلا کو اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور نااہلی پر شوکاز کیا گیا۔
ڈی آئی جی پریزن ساہیوال ریجن شوکت فیروز کی انکوائری رپورٹ پر سابق سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد کو شوکاز کیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمے کی ٹیم مختلف جیلوں کی انسپکشن کر رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بورسٹل انسٹی ٹیوشنز کیلئے تفصیلی قواعد و ضوابط جاری کیے تھے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News