
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے رویہ نہ بدلہ تو عوام کی طرف جائیں گے، علمائے کرام دانشمندی کامظاہرہ کریں، جنہوں نے قانون بنایا وہی اکسا رہے ہیں۔
ڈی آئی خان میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سےمتعلق معاملےکوغیرضروری گمبھیربنایا گیا، سیاست میں دینی مدارس کی رجسٹریشن پربحث چل رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی معاملے کوگھمبیربنانے والوں کوکیا فائدہ ہے، مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق ڈرافٹ تیار کیا گیا، 26 ویں آئینی ترامیم میں مدارس بل پرکام ہورہاتھا، مدارس بل پہلے سینیٹ سے پاس ہوا۔
انھوں نے کہا کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا ڈرافٹ حکومت نے تیارکیا، معاملے کوغیرضروری طورپرالجھا دیا گیا، آئینی ترامیم کے بعد بل پر دستخط کیوں روکا گیا؟، سیاسی جماعتیں، آصف زرداری، بلاول بھٹوسے بات چیت ہوتی رہی۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹوسے مشاورت ہوئی، نوازشریف، شہبازشریف سے گفتگومیں اتفاق رائے ہوا، حکومت کی طرف سے ن لیگ، پیپلزپارٹی دونوں شامل تھیں، معاہدےمیں لکھا تھا جن مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی وہ برقراررہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ نے اس معاہدے کوتوڑاہے، معاہدے کے مطابق نئے مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت تعاون کرے گی، ہمیں کسی مدرسے، مدرسوں کی تنظیم، علما سے کوئی شکایت نہیں۔ کیا صدرمملکت ایک ایکٹ پر2 باراعتراض بھیج سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کیارولزکے تحت دوبارہ اعتراض بھیجنےکا آئینی حق ہے، 20 اور21 اکتوبرکومنظورہونے والے بل پراعتراضات بھیجے گئے، ہماری شکایت ایوان صدرسے ہے، جوایکٹ بن چکا ہے اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاملے پرعدالت سے رجوع کرنا پڑاتوضرورکریں گے، ملک کودوبارہ بحرانوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے، جتنے مدارس میں حکومت نے مداخلت کی، آج وہ مدرسےنہیں رہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں مدرسہ اسکول بن گیا، دیگرجگہوں پربھی تعلیمی ادارے بن گئے، علمائے کرام دانشمندی کامظاہرہ کریں، جنہوں نے قانون بنایا وہی اکسا رہے ہیں۔ بات چیت سے انکارنہیں لیکن مسئلہ حل ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News