Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کا اظہار خیال

Now Reading:

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کا اظہار خیال
حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت

سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ بات چیت، مفاہمت اور بیٹھ کر مسائل کا حل ہی واحد طریقہ ہے۔

انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے مختلف نشیب و فراز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی تاریخ سے شاید کوئی سبق نہیں سیکھا۔ جو لوگ 26 نومبر کو آئے، وہ بھی پاکستانی تھے، یہاں بھی پاکستانی ہیں۔

سینیٹر صدیقی نے احتجاج کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا دنیا کے 195 ممالک میں سے کوئی ایک ملک ایسا ہے جہاں احتجاج کا حق غیرمشروط ہو؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج میں بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جہاں “الجہاد الجہاد” کے نعرے لگائے جاتے ہیں، اور کیا کوئی احتجاج ہوتا ہے جہاں لوگ ڈنڈے، کیل، اور غلیلیں لے کر آتے ہیں؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قانون کے تحت ایک درخواست اور جگہ کا تعین کیا جاتا ہے، لیکن یہاں کوئی درخواست نہیں دی گئی اور احتجاج ہوا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ بات چیت ہو، کھلے دل سے ہو، اور اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت نے کہا ہے کہ بات چیت فلاں تاریخ تک کی جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی بات چیت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے جب اس میں عدم تعاون کی فضا ہو۔ سینیٹر صدیقی نے کہا کہ “ہمیں بات چیت کو مزید آگے بڑھانا چاہیے تاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر