Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

Now Reading:

ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

کراچی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 2 فیصد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آئند قرار دے دیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی خوش آئند ہے، شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کے اعلان پر عاطف اکرام شیخ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے اگلے اعلان میں 400 بیسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے، گزشتہ چھ ماہ میں پالیسی ریٹ میں 9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری، برآمدات سمیت کرنسی سرکولیشن میں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومتی اندرونی قرضوں میں بھی بڑی کمی ہوگی، حکومت کی جانب سے آئی پی پیز سے معاہدوں کی منسوخی بھی اہم قدم ہے۔

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ کرنے سے معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گیں۔

سینئر نائب صدر کہتے ہیں کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جب کہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کے لئے کئے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی مکمل حمایت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر