Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات؛ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Now Reading:

محسن نقوی کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات؛ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات؛ سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے،سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی ویژنری قیادت اور عوام کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں، سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی  بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سمیت پاکستانی وفد میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رفعت مختار راجہ بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر