Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبے کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبے کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبے کیلئے 10 ارب روپے کا مطالبہ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کے فور منصوبے کیلئے 10 ارب روپے  کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کے نام خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ کے بی فیڈر کی 38 میل تک سیمنٹ کنکریٹ سے لائیننگ کرنی ہے، لائیننگ سے 510 کیوسکس اضافی پانی کراچی کو مل سکے گا۔

خط کے متن کے مطابق منصوبہ پر 39 ارب 92 کروڑ روپے خرچ ہوں گے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت پچاس پچاس فیصد رقم دیں گی، منصوبے کی منظوری ایکنک نے 19 جولائی 2022 کو دی تھی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صرف ایک ارب روپے جاری کیے گئے تھے حالانکہ 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی کی قسط کے طور پر 3 اکتوبر کو 15 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

خط میں کہا گیا کہ کے بی فیڈر وسیع پیمانہ پر زرعی مقاصد اور کراچی کو پینے کے لئے پانی فراہم کرتا ہے، منصوبہ کے فور سے منسلک ہے جس کو وفاقی حکومت واپڈا کے ذریعہ مکمل کرے گی، کے فور پر کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے حکومت سندھ جون 2025 تک 70 فیصد رقم دے گی۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ دسمبر سے لے کر جنوری تک کوٹڑی بیراج کی صفائی کے باعث کینال بند ہوتا ہے، کینال بند ہونے سے اس منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کرایا جاسکتا ہے، وفاقی حکومت فوری طور پر 50 فیصد رقم کا انتظام کرے۔

وزیراعظم کو خط میں بتایا گیا کہ منصوبے پر تاخیر سے اس کی تکمیل اور اخراجات پر اثر پڑے گا، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں، رواں مالی سال کے دوران 10 ارب روپے جاری کیے جائیں۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ حکومت سندھ نے اضافی فنڈز مختص کردیے ہیں تاکہ منصوبے میں تاخیر نہ ہو، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ اضافی فنڈز فراہم کرے، باقی ماندہ 85 کروڑ روپے جاری کیے جائیں اور 8 ارب روپے جلد دیے جائیں، کراچی پیکج سے 6 ارب روپے اور حیدرآباد پیکج سے 2 ارب روپے فراہم کر دیے ہیں تاکہ نصف رقم فراہم کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر