Advertisement
Advertisement
Advertisement

برٹش ہائی کمیشن کا پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

برٹش ہائی کمیشن کا پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
برٹش ہائی کمیشن کا پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

برٹش ہائی کمیشن کا پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: برٹش ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان مل کر پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے پاور ڈویژن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، توانائی گورننس کا مسئلہ ہے اور ہم پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بہتر گورننس کے لیے مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملکی 55 فیصد توانائی صاف توانائی پر مبنی ہے، حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جارہی ہے۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے طبقوں کے لیے سستی اور مؤثر گاڑیاں بنانے کے لیے ترقیاتی شراکت دار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اویس لغاری کہتے ہیں کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں ترقیاتی شراکت دار ہماری تکنیکی مدد کرسکتے ہیں۔

ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ برٹش ہائی کمیشن توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اور حکومت پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا جب کہ دونوں فریقین نے پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم  کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر