اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ٹھوس اقدامات سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا 10 سال بعد سرپلس ہونا اہم پیش رفت ہے، ترسیلات زر میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا، یقین ہے ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔
محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے، رواں مالی سال کے آخر پر امپورٹ کور کی صلاحیت 3 ماہ ہوجائے گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جب کہ اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار پالیسی ریٹ میں کمی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا معیشت کے لیے اہمیت کا حامل ہے، سوال ہوتا ہےعام آدمی پر معاشی بہتری کا اثر کیوں نہیں پڑ رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
