Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 ارب کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

Now Reading:

10 ارب کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 10 ارب روپے کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایئرلائن اب عالمی سطح پر اپنی معیاری خدمات اور آپریشنز کے ذریعے دنیا کی دیگر ایئرلائنسز سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ ایئرلائن کی خدمات پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ معیار کی حامل ہیں اور مستقبل میں اسے عالمی مارکیٹ میں زیادہ بولیاں ملنی چاہئیں۔

عبداللہ حفیظ خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں 10 ارب کی بولی کوئی سنجیدہ پیشکش نہیں تھی، اور پی آئی اے کو اس سے کہیں زیادہ بولی ملنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے نے اس سال تقریباً 200 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے، جو ایئرلائن کے مستحکم مالی نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اجازت مل چکی ہے، اور مارچ سے مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کے آپریشنز کا آغاز ہوگا۔

یورپی یونین کی جانب سے سخت آڈٹ کلیئر کرنے کے بعد پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ میں اپنے آپریشنز کی بحالی کی طرف اہم قدم اٹھایا ہے۔

“ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپ کے لیے پہلی فلائٹ 10 جنوری کو روانہ ہوگی، اور اس کے بعد پی آئی اے کا آپریشن مزید وسعت پائے گا، ہم ایک محفوظ اور پروفیشنل فلائٹ آپریٹر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر