Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم

انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم

قاہرہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دارہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے صدر پرابوو سوبیانتو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات بشمول سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور کے علاوہ کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے خصوصاً پام آئل فراہم کرنے والے ملکی طور پر انڈونیشیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوردنی تیل کی ضروریات پورا کرنے کے لیے زیادہ تر حصہ انڈونیشیا سے برآمد کرتا ہے، انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے آسیان اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ روابط کے حوالے سے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کے آسیان میں سیکٹورل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے اور آسیان علاقائی فورم کی رکنیت کے لیے انڈونیشیا کی حمایت کو سراہا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون اور حمایت سے آسیان کے کمل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کی امید کا اظہار کیا اور صدر پرابوو سوبیانتو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کا ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر بھی زور دیا۔

بعدازاں ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک جامع طریقہ کار اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
پاکستان نے افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی واصل جہنم کر دیے
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر