
رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا مقدمہ کے پی کابینہ پر ہونا چاہیے، فیصل کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا مقدمہ کے پی کابینہ پر ہونا چاہیے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صرف بیان بازی سے کام لے رہی ہے، 30 نومبر کو وزیر اعلیٰ گئے، چیف سیکریٹری روڈ کھولنے کا وعدہ کرکے آئے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک روڈ نہ کھلنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، راشن اور تیل نہیں، گرم کپڑے، پینے کا پانی دستیاب نہیں، امن و امان کی خراب صورتحال پر صوبائی حکومت استعفیٰ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 بچے دوائیاں نہ ملنے سے جان سے گئے، جو بچے وفات پاگئے ان کی ایف آئی آر کس کے خلاف ہونی چاہیے؟
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ڈی چوک پر شیل کون لے کر آیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، کرم میں وفات پانے والے بچوں کی ایف آئی آروفا، صوبے کے خلاف کٹنی چاہیے، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا مقدمہ کے پی کابینہ پر ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News