
وفاقی حکومت نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کردی
اسلام آباد: اعلیٰ افسران کی ترقیاں ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑ گئیں ہیں۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے جو کہ 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو طلب کیا گیا تھا۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک ماہ میں دوسری بار ملتوی کیا گیا ہے، سی ایس بی کا اجلاس تا حکم ثانی کے لیے ملتوی کیا گیا جب کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
اس سے قبل سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 25، 26 اور27 نومبر 2024 کو شیڈول تھا، سی ایس بی اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کریں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19، 20 کے افسران کی تفصیلات طلب کیں تھیں جب کہ اجلاس میں سیکڑوں افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 16 ماہ سے التواء کا شکار رہا ہے، سینٹرل سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد کیا گیا تھا جب کہ گریڈ 20 اور 21 میں تقریباً ایک ہزار آسامیاں خالی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News