
لیبیا سے نکلنے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جب کہ کشتی پر 100 سے زائد غیرقانونی مہاجرین سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا سے غیر قانونی مہاجرین کو لے کر اٹلی جانے والی ایک اور کشتی کھلے سمندر میں زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے ڈوب گئی۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کشتی پر بھی 100 سے زائد غیرقانونی مہاجرین سوار تھے۔
خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ابھی تک بس 88 مہاجرین کو بچایا گیا ہے جب کہ 15 سے زائد غیر قانونی مہاجرین سمندر میں لاپتہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈوبنے والوں کی قومیت ابھی تک پتا نہیں چل سکی ہے جب کہ بچ جانے والوں کو لیبیا کوسٹ گارڈز واپس لیبیا لے گئے۔
خبر رساں ادارے نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا بڑا حادثہ تھا مگر دن کی روشنی ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مہاجرین کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News