Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے امن، استحکام اور جمہوریت کے لیے خواتین کی شرکت ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن

Now Reading:

پاکستان کے امن، استحکام اور جمہوریت کے لیے خواتین کی شرکت ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کروانے پر مزید 7 اراکین کی رکنیت بحال کردی

 الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے امن، استحکام اور جمہوریت کے لیے خواتین کی شرکت ناگزیر ہے۔

قومی یومِ ورکنگ ویمنز کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین کی جمہوریت اور سیاسی استحکام میں اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزم ہے کہ آئندہ انتخابات میں جنسی فرق کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے اہم قانونی اصلاحات کی گئیں، جبکہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ٹکٹوں کا 5 فیصد خواتین کے لیے مختص کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے قومی یومِ ورکنگ ویمنز کے موقع پر کہا کہ جمہوریت میں پاکستانی خواتین کی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے، دیرپا امن اور سیاسی استحکام تب ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جب خواتین انتخابی عمل میں یکساں طور پر شریک ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ حالیہ برسوں میں، الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹرز اور امیدواروں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اہم کام کیے ہیں، انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق 2018 میں 11.7 فیصد سے کم ہو کر 7.49 فیصد ہو گیا ہے۔

Advertisement

 چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران ووٹر لسٹوں میں مردوں سے زیادہ خواتین کا اضافہ کیا گیا، ہمارا مقصد آنے والے انتخابات میں اس خلا کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے، خواتین امیدواروں کے لیے سیاسی ٹکٹوں کی بکنگ کو یقینی بنانے کے لیے مزید اصلاحات اور سخت احتسابی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 الیکشن کمیشن، ایشیا پیسیفک میں پاکستان کے پہلے “جینڈرز مین اسٹریمینگ اور سوشل انکلوژن فریم ورک” کو اپنانے والے اہم اداروں میں سے ایک ہے، یہ فریم ورک خواتین، لڑکیوں، اقلیتوں، ٹرانس جینڈر افراد اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک وژن فراہم کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے “جینڈر ریسپانسیو بجٹ پلاننگ” متعارف کرایا ہے تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے، خواتین سے درخواست ہے کہ وہ ووٹروں اور امیدواروں کے طور پر انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر