Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن پر وزیراعلیٰ سندھ کا خراج تحسین

Now Reading:

ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن پر وزیراعلیٰ سندھ کا خراج تحسین
مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ

مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن کے موقع پر خواتین کے جمہوریت اور معیشت میں ادا کیے گئے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار برابر کا ہے اور حکومت سندھ ان کے اہم کردار کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان میں پنک بس سروس کا آغاز، الگ محتسب کی تقرری اور خواتین کے تحفظ و روزگار کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو زرعی زمین، گھروں کی اسناد اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بااختیار بنایا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملازمت پیشہ خواتین کی ترقی کے لیے فرسٹ ویمن بینک کا آغاز کیا، جو آج بھی خواتین کی مالی خودمختاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے اور انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین ملکی معیشت اور جمہوریت کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، اور ان کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر