Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاندلیانوالہ، پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے چار بچے جان کی بازی ہار گئے

Now Reading:

تاندلیانوالہ، پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے چار بچے جان کی بازی ہار گئے

تاندلیانوالہ کی آبادی باقر شاہ میں گزشتہ چار دنوں میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں کی پراسرار بیماری کے باعث موت واقع ہوگئی۔

امیر علی کے خاندان کے دو بیٹے اور دو پوتیاں اس بیماری کا شکار ہوئے، جس نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 15 دسمبر کو امیر علی کا تین سالہ بیٹا علی عمران جبکہ 17 دسمبر کو دو سالہ پوتی زہرہ کی موت واقع ہوئی۔

اس کے بعد 22 دسمبر کو 5 سالہ پوتی نور فاطمہ اور آج، سوموار کو، 13 سالہ بیٹا علی محمد بھی اسی بیماری کی وجہ سے انتقال کرگیا۔

مقامی انتظامیہ نے فوراً اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اذکا سحر کی زیر نگرانی تدفین روک کر پولیس کو پوسٹمارٹم کرانے کی ہدایت کی تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جاسکے۔

Advertisement

امیر علی نے بتایا کہ 12 دسمبر کو خاندان کے افراد نے چائے پینے کے بعد گنے کھائے تھے، جس کے بعد انہیں منہ میں چھالے بن گئے تھے۔

متاثرہ بچوں کو ابتدا میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، پھر حالت بگڑنے پر انہیں سول اسپتال لے جایا گیا۔

امیر علی کے مطابق اس دوران اس کے اہل خانہ، جن میں بیوی کبریٰ، تین بیٹے علی عمران، سعداللہ اور علی احمد شامل ہیں، اور دو بیٹیاں نادیہ، سعدیہ، پوتی رمضانہ اور والدہ رانی بھی زیر علاج ہیں۔

امیر علی نے کہا کہ وہ اللہ کے حکم سے ہونے والی اموات پر کوئی کارروائی نہیں چاہتے اور اس معاملے میں صرف اللہ کی رضا پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ اور پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ کا کھوج لگایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر