جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سینیئر وکلاء رہنما اور دیگر شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی 9 جنوری تک بیرون ملک چھٹیوں پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
