Advertisement
Advertisement
Advertisement

رومانین بحری افواج کے سربراہ کا پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہ

Now Reading:

رومانین بحری افواج کے سربراہ کا پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہ

رومانیا کی بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل میہائی پنائیت نے حال ہی میں پاکستان نیوی کے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رومانیا کی بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل میہائی پنائیت کو دورے کے دوران جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

پاکستان نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور رومانین نیول فورسز کے سربراہ کے درمیان اس ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اس ملاقات کے دوران دونوں جانب سے مشترکہ بحری آپریشنز اور تربیت کے شعبوں میں تعاون کی مزید تقویت پر زور دیا گیا۔

Advertisement

اس سے قبل 17 دسمبر کو پی این ایس یمامہ نے رومانیہ کے بحری جہاز کے ساتھ بحری مشق بھی کی تھی۔ اس مشق کا مقصد دونوں افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔

پی این ایس یمامہ پاکستان نیوی کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے جو ڈیمین شپ یارڈز میں تعمیر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے پاک بحریہ نے تین آف شور پٹرول ویسلز، پی این ایس تبوک، پی این ایس یرموک اور پی این ایس حنین کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر