Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی سرمایہ کاری بینک نے واٹرکارپوریشن کے منصوبوں میں مالی تعاون کی منظوری دے دی

Now Reading:

یورپی سرمایہ کاری بینک نے واٹرکارپوریشن کے منصوبوں میں مالی تعاون کی منظوری دے دی

یورپی سرمایہ کاری بینک نے واٹرکارپوریشن کے منصوبوں میں مالی تعاون کی منظوری دے دی ہے، جس سے کراچی میں پانی کی فراہمی اور توانائی کے منصوبوں میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق، یورپی بینک کا جائزہ مشن فروری میں واٹرکارپوریشن کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے منصوبے کا جائزہ لینا اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

واٹرکارپوریشن نے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبے کی تجویز پیش کی ہے، جو واٹرکارپوریشن کے توانائی کے منصوبوں میں بہتری لائے گا اور ادارے کو اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس سرمایہ کاری سے واٹرکارپوریشن توانائی کی پیداوار میں خودکفیل ہو جائے گا، اور سندھ حکومت پر دارومدار بھی کم ہو جائے گا۔

یورپی سرمایہ کاری بینک نے اب تک مختلف ممالک میں 94 ارب یورو سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، اور یہ پاکستان کی کسی بھی واٹر یوٹیلیٹی کے لیے پہلی بار سرمایہ کاری کا موقع ہوگا۔

Advertisement

اس تعاون سے واٹرکارپوریشن کے منصوبوں میں نہ صرف مالی فوائد آئیں گے بلکہ توانائی کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر