Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن

ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  ریڈ لائن بی آر ٹی  منصوبہ کراچی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ریڈ لائن منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں بس ڈیپوز اور ٹرمینلز کے تعمیراتی کام میں پیش رفت، اور یوٹیلیٹیز کی منتقلی جیسے چیلنجز سمیت دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

Advertisement

اجلاس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے تعمیراتی عمل میں بین الاقوامی معیارات کی پاسداری  یقینی بنانے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اپنی تکنیکی سفارشات پیش کیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ  ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے اور پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کو پورا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شرجیل انعام میمن   کا کہنا تھا کہ   ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کے لیے گیم چینجر ہے، ہم  اس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ   تمام اسٹیک ہولڈرز کو یوٹیلیٹی کی منتقلی اور تعمیرات کو تیز کرنے جیسے مسائل کو حل کرنے کی مربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ   حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لیے جدید، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ 26 کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ کراچی کے وسیع تر ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد ہے۔   ریڈ لائن بی آر ٹی روزانہ ہزاروں مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کی صلاحیت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر