Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر پیغام

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر پیغام
مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ

مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم تھیں اور ان کی سیاست پسماندہ طبقات کی نمائندگی سے عبارت تھی۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو ہمیشہ کسانوں، چرواہوں، مزدوروں اور متوسط طبقے کے حقوق کی آواز بنیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح بہادر اور نڈر رہیں۔

 ان کی سیاست کا محور جمہوریت کے لیے جدوجہد تھی، اور انہوں نے آخر دم تک دہشت گردی اور آمریت کا مقابلہ کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ نے اپنی شہادت کو قبول کیا مگر آمریت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کے دونوں ادوار حکومت میں پسماندہ طبقے کی خوشحالی میں اضافہ ہوا اور وہ غریبوں کے لیے امید کی کرن بن کر اُبھریں۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں نے محترمہ کو شہید کرکے غریبوں سے امید چھیننے کی ناکام کوشش کی، اور ان کا مقصد پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کے مشن کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جاری رکھا ہوا ہے اور سندھ حکومت محترمہ کے ’’خوشحال عوام‘‘ کے مشن پر دن رات کام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر