Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ، طیارہ حادثے پر تعزیت کا اظہار

Now Reading:

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ، طیارہ حادثے پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ٹیلی فون پر بات کی اور گزشتہ روز طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پوری پاکستانی قوم آذربائیجان کے برادر عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور سوگوار خاندانوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے عوام صبر و استقامت کے ساتھ اس سانحے کا سامنا کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر علیوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کو درکار ہر تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر علیوف نے وزیراعظم کی جانب سے اظہار حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم کا اس موقع پر آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے پائیدار رشتہ کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں، وزیراعظم نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ بھی کیا اور گزشتہ روز کے طیارے کے حادثے کے حوالے سے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر