Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ایک ہفتے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لینے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی ایک ہفتے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لینے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لینے اور قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں دسمبر 2024 میں یونان کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے پیشِ نظر مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں تشکیل کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے جامع رپورٹ مرتب کرنے پر مشتاق سکھیرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے استفسار کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف اب تک تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے تمام افراد کے لیے ویزا کی جانچ پڑتال اور دیگر  قواعد و ضوابط کو مؤثر بنایا جائے، حکومت پاکستان ملک سے انسانی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف لیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دسمبر 2024 کو یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ان کے جسد خاکی کی وطن واپسی کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر