Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینچورین ٹیسٹ کا دوسرا دن، پاکستان نے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنا لیے

Now Reading:

سینچورین ٹیسٹ کا دوسرا دن، پاکستان نے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنا لیے

سینچورین ٹیسٹ کے دوسرے دن خراب روشنی کے باعث میچ قبل از وقت ختم کر دیا گیا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پروٹیز نے 3 وکٹوں پر 82 رنز سے اپنی اننگ کا آغاز کیا۔

دوسرے دن کی پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا بووما 31 رنز بنا آؤٹ ہوئے، جبکہ 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیٹنگھم اور 188 رنز پر کائل ویرین پویلین واپس لوٹ گئے۔

ایڈن مارکرم 89، مارکو جنسن 2، کاگیسو رباڈا 13 اور ڈین پیٹرسن نے 12 رنز بنائے جبکہ کوربن بوش 81 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3۔3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر جمال کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

90 رنز کے خسارے پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا، اور کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے جبکہ پروٹیز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے 2 رنز مزید درکار ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب 28، کپتان شان مسعود 28 اور کامران غلام 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ بابر اعظم 16 اور نائب کپتان سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پروٹیز کے بالر مارکو جینسننے 2 اور رباڈا نے 1 کھلاڑی کا شکار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر