Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنچورین ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، سعود شکیل کی فائٹنگ اننگز

Now Reading:

سنچورین ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، سعود شکیل کی فائٹنگ اننگز

سنچورین ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جبکہ سعود شکیل کی فائٹنگ اننگز کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں جیت اور شکست کے قریب پہنچ گئی ہیں، میچ کے تیسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی پویلین واپس پہنچ چکے تھے۔

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے ابھی 131 رنز مزید درکار ہیں جبکہ پاکستان کو مزید سات وکٹ درکار ہیں تاکہ جنوبی افریقہ میں 17 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیت سکے۔ پاکستان کو جیت کے قریب پہنچانے میں سعود شکیل کی شاندار فائٹنگ اننگز کا کمال ہے۔

میچ کے تیسرے دن کھیل کا آغاز اپنے وقت پر نہیں ہوسکا تھا کیونکہ تیز بارش اور کم روشنی کے باعث میچ تین گھنٹے نہیں ہوسکا تھا۔

پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام تک 88 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ تیسرے دن بارش رکنے کے بعد لنچ سے ایک گھنٹے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو بابر اعظم اور سعود شکیل نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں نے محتاط انداز میں پاکستان کا اسکور آہستہ آہستہ آگے بڑھانا شروع کیا۔

Advertisement

بابر اعظم جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈراپ کردیے گئے تھے، پہلی اننگز میں ناکام رہے تھے تاہم آج وہ بہتر کھیلے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 79 رنز کی رفاقت کی اور وہ 50 رنز بناکر مارکو یانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بابر کے بعد پاکستان کی 2 وکٹیں جلدی گر گئیں۔ محمد رضوان 3 اور سلمان علی آغا ایک رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں یانسن کا نشانہ بنے، اس دوران سعود شکیل جم کر بیٹنگ کرتے رہے اور جب بھی موقع ملا تو باؤنڈری لگاتے رہے۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ عامر جمال نے ان کا کچھ ساتھ دیا لیکن وہ بھی 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سعود شکیل جو مزاحمت کررہے تھے یانسن کی ایک فل ٹاس پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انہوں نے 84 رنز بنائے، پاکستان کی آخری وکٹ جب گری تو مجموعی اسکور 237 رنز تھا۔ آخری آؤٹ ہونے والے محمد عباس تھے جنھیں بوش نے آؤٹ کیا۔

پاکستان جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کی برتری 82 رنز سے صرف 147 رنز ہی بنا سکا، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن نے 52 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنوبی افریقہ جسے جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف عبور کرنا تھا۔ اپنی بیٹنگ میں لڑکھڑاگئی۔ محمد عباس اور خرم شہزاد کی شاندار سیم بولنگ نے جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی بہت کم وقت میں آؤٹ کردئیے۔

اوپنر ٹونی ڈے زوزی کو محمد عباس نے 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا جبکہ ریان رکلٹن کو صفر پر خرم شہزاد نے ایل بی ڈبلیو کردیا، ٹرسڑان اسٹبس بھی زیادہ دیر نہ رک سکے اور محمد عباس کی گیند پر ایک رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

Advertisement

البتہ پہلی اننگز کے کامیاب بلے باز ایڈم مارکرم کریز پد موجود ہیں اور 22 رنز بناچکے ہیں ان کے ساتھ کپتان ٹمبا باووما ہیں۔ جنوبی افریقہ نے 27 رنز بنائے ہیں۔، ابھی اسے مزید 137 رنز درکار ہیں۔ تاہم پچ پر موجود دوہرے باؤنس اور ڈبل پیس کے باعث چوتھے دن بیٹنگ بہت مشکل ہوگی۔

پاکستانی بولرز بہت عمدگی سے پچ کا باؤنس استعمال کررہے ہیں۔ جس کے باعث میچ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔، اگر پاکستان چوتھے دن کے آغاز میں ہی ایک یا دو وکٹ لے لیتا ہے تو یہ پاکستان کی 17 برس بعد تاریخی جیت ہوسکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے ایڈم مارکرم کا جلد آؤٹ ہونا ضروری ہے۔

پاکستان جنوبی افریقہ میں اب تک صرف دو ٹیسٹ میچ جیت سکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر