Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ اظہار الحسن کی پریس کانفرنس، ہاکی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

Now Reading:

خواجہ اظہار الحسن کی پریس کانفرنس، ہاکی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ڈپارٹمنٹس کی بحالی کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر ایلیون بھی تشکیل دی جائے تاکہ ہاکی کے کھیل کو ایک مرتبہ پھر عروج پر لایا جا سکے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور قومی ورثہ کے طور پر اس کھیل کو اس کی صحیح جگہ دینا بہت ضروری ہے۔ تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتوں نے ہاکی کو وہ اہمیت نہیں دی جو اسے دینی چاہیے تھی۔

کراچی میں تمام اداروں کو ہاکی کی ٹیموں کو بحال کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وہ گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کر کے ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹل ہاکی کو فروغ دینا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے، کیونکہ ہاکی کے لیے گرانٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

Advertisement

خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ ہاکی کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کریں تاکہ کھیل کے فروغ کی راہ ہموار ہو سکے۔

تعلیمی اداروں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے کام کیا جائے گا اور خواتین ہاکی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے فری ٹریننگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا۔

آخر میں، انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے درخواست کی کہ وہ وزیر اعلی الیون اور گورنر الیون تشکیل دیں اور ہاکی کے کھلاڑیوں کے لیے ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کی اپیل کریں تاکہ کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

خواجہ اظہار الحسن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے تمام اقدامات کا مقصد ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج دینا اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر