Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کیلیے میرے لیڈر نے سیاست کو قربان کیا، رہنما مسلم لیگ ن کھیل داس

Now Reading:

پاکستان کیلیے میرے لیڈر نے سیاست کو قربان کیا، رہنما مسلم لیگ ن کھیل داس

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس نے حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز شریف نے ملک کی خاطر سخت فیصلے کیے اور سیاست کو قربان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اس وقت مشکل فیصلے لینے پڑے جب پاکستان کو ایشین ہیرو بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی، اور اسی دوران ان کے خلاف سازش کی گئی۔

کھیل داس نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات سے کسی کی سزا ختم نہیں ہو سکتی، لیکن ہم بات چیت اس لیے کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں انتشار کا خاتمہ ہو اور معاملات بہتر ہوں۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی عوام کے لیے خوشخبری دے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے آرمی چیف کی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کی سمت میں اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے فوج اور حکومت کا اتحاد اہم ہے۔

Advertisement

کھیل داس نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کچھ جماعتیں آج بھی ملک میں سول نافرمانی کی بات کر رہی ہیں، لیکن اب آخری احتجاج کا وقت گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی ملک دشمن سیاست کو رد کیا جا چکا ہے، اور یہ بات واضح ہے کہ دنیا بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے کو برداشت نہیں کیا جاتا۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی عدالت سے سزا دینا درست فیصلہ ہے۔

کھیل داس نے سابق صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کی رہائی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ملک کی سالمیت اور دفاع کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر