
این ای او سی نے ملک کے 26 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
ان اضلاع میں حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، کراچی کے مختلف علاقے جیسے کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کورنگی، ملیر، کراچی ساؤتھ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سکھر، چمن، کوئٹہ اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور ڈی جی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
این ای او سی کے مطابق، رواں سال ملک میں اب تک 67 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے این ای او سی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز 30 دسمبر سے کیا جائے گا۔
حکام نے تمام متعلقہ اداروں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو سے مکمل طور پر نجات حاصل کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News