Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Now Reading:

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا، جس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس میں بحیرہ ہند کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے دوران پاک بحریہ کے مختلف آپریشنل پہلوؤں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کو فروری 2025 میں ہونے والی کثیرالجہتی مشق “امن” کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی امن ڈائیلاگ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی، جس کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس میں قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اور اس کی حمایت کی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح کے اقدامات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ مقامی سطح پر معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید برآں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کی پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کانفرنس کا اختتام پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد کے ساتھ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر