Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان

Now Reading:

وزیراعظم کا مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ 81 ماہ کی کم ترین سطح ہے، جو حکومت کی معاشی اصلاحات کے کامیاب نتائج کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے، تاہم یہ صرف آغاز ہے۔ ہم نے اڑان پاکستان جیسے بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جو پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک میں شامل کر دے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہ پالیسی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ 24 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہو گیا ہے اور افراط زر کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد تک آ چکی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے۔

انہوں نے حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت کو سراہا، جو ملکی معیشت کو استحکام کی جانب لے جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس تھا اور ان کے حل کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ ان شاءاللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر