Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کرم ضلع کے راستے بند تھے، جس سے یہ علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھا۔ ادویات کی فراہمی رک جانے سے لوگ مر رہے تھے اور علاقے کا منظر غزہ جیسا بن چکا تھا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ حکومتوں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں مل رہی تھی، اس لیے احتجاج کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران کراچی سے لے کر گلگت بلتستان تک دھرنے جاری تھے۔

عالمی سطح پر بھی ان مظاہروں کی آواز سنی گئی، جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی حصہ لیا، انہوں نے کراچی میں امن پسند لوگوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کی۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شبیہ حیدر زیدی سمیت کسی کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اہل تشیع اور اہل سنت کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی بجائے لاشیں گرائیں، اور کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔

آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز ستر سے اسی گاڑیاں راشن اور ادویات لے کر کرم جائیں گی اور پہلا کانوائے  پہنچنے تک لوگ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر