Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کا طوفان تھم گیا، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

مہنگائی کا طوفان تھم گیا، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسحاق ڈار

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ مہنگائی کا طوفان تھم گیا ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کو قابو کیا ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 13 فیصد پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جی ڈی پی کے اشاریے بھی بہتر ہورہے ہیں جبکہ بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں، آئی ٹی سمیت مختلف سیکٹرز میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ مہنگائی کا طوفان تھم گیا ہے، وزیراعظم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، انہوں نے اڑان پاکستان کا پروگرام قوم کے سامنے پیش کیا، اڑان پاکستان پروگرام 5 سالہ منصوبہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے 2024 میں بہت سے چیلنجز کو بہتر انداز میں ڈیل کیا، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح فورم پر متحرک کردار ادا کررہا ہے پاکستان کی سفارتی تنہائی کا بےبنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے کا تاثر ہوا میں اڑا چکا ہے، ہم نے بھرپور کوشش کی اورسفارتی محاذپرپاکستان کو مضبوط کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے اسلاموفوبیا کے معاملے کو بھی اٹھایا، پاکستان نے دنیا میں غزہ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، وزیراعظم نے غزہ میں مظالم پر اسرائیل کی دہشتگردی کودنیا کے سامنے رکھا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مختلف ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے دفترخارجہ ذمہ داریاں ادا کررہا ہے، ممتاز زہرا بلوچ کو فرانس میں سفیر متعین کیا ہے، آئندہ ہفتے سے نئے ترجمان بریفنگ دیا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر