
پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں موسمی صورتحال سے متعلق رپورٹ
کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں موسمی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 27 اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ پانچ اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سبی، اوستہ محمد اور کیچ میں موسم صاف جب کہ صوبے بھر میں موسم خشک اور صورت حال نارمل ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش و پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارشوں سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News