
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔
تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 منظور کی ضمانتیں منظور ہوئیں جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمے میں 9 ملزمان، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
علاوہ ازیں تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردی گئیں۔
عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمے میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا اور 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
تھانہ سیکریٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئیں جبکہ 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں، تاہم ملزمان کیخلاف 10 تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News