
کیلیفورنیا میں طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 2 افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ لاس اینجلس سے 25 میل جنوب مشرق میں فلرٹن میونسپل ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا تاہم حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چھوٹا اور چار نشستوں والا ’وینز آر وی 10‘ ماڈل تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مرنے والے طیارے میں سوار تھے یا پھر جس عمارت سے طیارہ ٹکرایا اس میں کام کررہے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آذربائیجان اور جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے حادثات رپورٹ ہوئے تھے جن میں 200 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News