Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معیشت میں ایکسپورٹ کو فروغ دے کر نوجوان اپنا حصہ ڈالیں، احسن اقبال

Now Reading:

پاکستان کی معیشت میں ایکسپورٹ کو فروغ دے کر نوجوان اپنا حصہ ڈالیں، احسن اقبال
رونا دھونا جاری رہے گا، ہم عوام اور خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے؛ احسن اقبال

رونا دھونا جاری رہے گا، ہم عوام اور خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے؛ احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں ایکسپورٹ کو فروغ دے کر نوجوان اپنا حصہ ڈالیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل کالج آف آرٹس کے “ماسٹرز ڈگری شو 2024” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس ملک کا وہ ادارہ ہے جس نے اینویشن میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے مستقبل کے لیے کریٹیو کا ادارہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو 2024-29 اڑان پاکستان مضبوط بنیاد فراہم کرے گا، پاکستان کے آٹھ شعبوں زراعت سروسز، مین پاور ایکسپورٹس سمیت دیگر شامل ہیں، کریٹو انڈسٹری 1.5 بلین ڈالر کی انڈسٹری بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جو ساٹھ فیصد نوجوان آبادی سے مالا مال ہے ضروری ہے نوجوانوں کو اینوویشن کے وہ ذرائع دیں جس سے سیلف ایکسپریشن ملک کی ثقافت اور شناخت کو دنیا کے سامنے پیش کرے، پاکستان کی معیشت میں ایکسپورٹ کو فروغ دے کر نوجوان اپنا حصہ ڈالیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے لیے 30 ارب ڈالر سے ایکسپورٹ کو سو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تک آٹھ سالوں میں پہنچانا ہوگا اگر پندرہ سال میں پہنچے تو مشکلات ہوں گی، سالانہ دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلڈ کی تربیت دی جائے گی تاکہ ملک کا آگے لے جانے کےلیے کردار ادا کر سکے۔

Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ فلم ڈرامہ مووی انڈسٹری کو پرموٹ کرکے ملک کو عالمی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، ڈبنگ انڈسٹری اسلام آباد میں بنائی ہے تاکہ ملکی ثقافت کو دنیا کی زبانوں میں پیش کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی اے کے طلبہ و طالبات ڈرامہ ڈیزائن سمیت دیگر شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں سے کریٹیوانڈسٹری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، آرٹ و کلچر وہ ذریعہ ہے جو ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ہمارے معاشرے میں نفرتیں عدم برداشت کو ختم کرنے کےلیے آرٹ وکلچر ذریعہ ہے جس سے لوگوں کو جوڑ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر انتہا پسندی کا نشانہ بنا وہ گولی میرے جسم میں موجود ہے نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہوگا، نفرت کی گولی انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سیاسی نظریات کلچر مختلف تو ہوسکتا ہے لیکن بطور پاکستانی برابری کی بنیاد پر عزت دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر