Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے عالمی دن کے موقع پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیری مسلمان اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین سفاکیت اور نسل کشی کا شکار ہیں، سات دہائیاں گذرنے کے باوجود  اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے۔

Advertisement

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر