
میئر کراچی نے موٹرسائیکل چوری روکنے کا فارمولا بتادیا
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی چوری روکنی ہے تو سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ کا کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایسی کوئی دوریاں نہیں، ن لیگ اور پی پی میں ایسے کوئی اختلافات نہیں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ہر جماعت کا اپنا نظریہ اور منشور ہوتا ہے جب کہ کراچی میں ہر رنگ، نسل اور قومیت کے لوگ رہتے ہیں۔ ماضی میں بارہا تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ تفریق ختم کرکے لوگوں کی خدمت کریں۔
مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا مزدوروں سے کیا وعدہ آج وفا کیا جارہا ہے۔ پریس کانفرنس اس لیے نہیں کرتے کہ دھماکے یا کوئی اور خبر دیں بلکہ ہم ترقیاتی کاموں سے متعلق پریس کانفرنس میں آگاہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکل مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ اور پولیس حکام کو کئی بار آگاہ کیا ہے جب کہ اگر موٹرسائیکل کی چوری روکنی ہے تو سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ کا کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو پتا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ کہاں ہے، بدقسمتی سے ہم الزام لگانے کی سیاست کرتے ہیں، کل جو مجھ پر الزام لگارہے تھے آئیں میرے ساتھ بیٹھیں۔
مرتضیٰ وہاب مزید کہتے ہیں کہ ایس پی اور ڈی ایس پی کو ساتھ لے کر کباڑیہ مارکیٹ چلتے ہیں، ان سے بات کرتے ہیں چوری کا سامان اٹھاؤ گے تو دکانیں سیل کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News