Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا، وزیر اطلاعات

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا، وزیر اطلاعات
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا، وزیر اطلاعات

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کرکٹ لیگ کے انعقاد پر جنگ میڈیا گروپ سمیت تمام سپانسرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، خوبصورت کرکٹ گراﺅنڈ میں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے، میڈیا کرکٹ لیگ میں شریک تمام کرکٹ ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ میڈیا کی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو انعامات دیئے جائیں گے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئن ٹرافی کا بڑا ایونٹ بھی آ رہا ہے، الحمد اللہ پاکستان میں ایسے ٹورنامنٹس کی میزبانی کی بڑی صلاحیت موجود ہے،پاکستان نے کھیل کے میدان میں اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں محسن نقوی نے بطورچیئرمین پی سی بی بہت اچھے کام کیے ہیں۔

Advertisement

 وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہم بڑے ایونٹس منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اڑان پاکستان پروگرام میں کھیل بھی شامل ہیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ2025 خوشخبریوں کا سال ہے، متحد ہو کر پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں، اسٹاک ایکسچینج دن بدن ریکارڈ قائم کر رہی ہے، کھیل کو سیاست میں اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے، اسپورٹس مین شپ ہرشعبے میں ہونی چاہیے۔

 وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کی بہتری میں حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان میں سستا ترین انٹرنیٹ صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے وی پی اینز کے بارے میں پروپیگنڈا کیا گیا، تنقید ضرور کریں مگر پاکستان کا تشخص برباد نہ کریں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ اب تو سیاسی مخالفین بھی پاکستان کے معاشی استحکام کے معترف ہیں، سیاستدان آپس میں مذاکرات اور بات چیت کرتے رہتے ہیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر