Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی ہے، عظمیٰ بخاری
اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی، عظمیٰ بخاری

اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی ہے، جو چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہوتے وہ قوم کے بچوں کے ہاتھ پیٹرول بم اور غلیلیں کی تھماتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد سکالرشپ دے رہی ہیں، مریم نواز طلبہ و طالبات کے ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کررہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی سے جو مقابلہ نہیں کرسکتے وہ غلاظت کے ڈھیر ان پر کیچڑ اچھالنے میں لگے، مریم نواز کےخلاف 2014 سے گھٹیا مہم چل رہی لیکن وہ ہر گزرتے دن سے مقبول اور طاقتور ہورہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی،9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہ جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج ان کو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے، ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر